اسرائیلی فوج کے عہدیداروں نے بتایا کہ بکیرات کو دس منٹ تک جبل مکبر کے اسرائیلی پولیس اسٹیشن میں قید رکھا گیا۔ ان کی بیوی نے بتایا کہ بکیرات کے بیٹے عوز کے اسرائیلی پولیس اسٹیشن گئے جہاں جا کر انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ دیا گیا ہے۔
ناجح بکیرات کی اہلیہ نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے یہ جانتے ہوئے کہ وہ مریض ہیں اور حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ دوران حراست انکی صحت کا بالکل خیال نہیں رکھے گی۔ انہیں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ بغیر کسی ٹرائل اور الزام کے گرفتار کرکے مشکل حالات میں رکھا جا چکا ہے۔
اس موقع پر ناجح بکیرات کی اہلیہ ام معاذ نے بغیر کسی الزام میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے شیخ احمد بکیرات کو چھ ماہ تک مسجد اقصی سے دور رہنے اور تین ہزار شیکل جرمانہ عائد کرنے کے احکامات سنائے تھے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
