• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس واپسی کا وقت آگیا، اسرائیل جلد ختم ہوگا: شیخ ابو طیر

جمعہ 07-09-2012
in فلسطین
0
plf israel early finish
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے ممتاز سیاسی رہنما اور القدس کے رکن پارلیمان شیخ ابو طیر نے بدھ کے روز صہیونی عقوبت خانوں سے اپنی رہائی کے بعد بیان میں کہا کہ انکی مقبوضہ بیت المقدس واپسی جلد ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سرزمین، مقدس مقامات اور وطن پر قبضہ کرنے والے اسرائیل کا زوال دور نہیں رہا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے القدس سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینی اراکین پارلیمان کو القدس چھوڑنے کے احکامات سنائے تھے جس پر ان چاروں نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے القدس میں ہی ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے رکھا، تاہم اسرائیل نے ان سب کو مختلف مواقع پر گرفتار کرلیا یا زبردستی القدس سے بے دخل کردیا تھا۔

شیخ ابو طیر کو پہلے القدس سے رام اللہ بھیجا گیا اور بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ شیخ ابو طیر گذشتہ ایک سال سے اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید میں تھے۔ بدھ کے روز شیخ ابو طیر کی رہائی کے بعد حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہیں دشمن کی قید سے نکلنے پر مبارک باد پیش کی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ شیخ ابو طیر جیسے فلسطینی رہ نماؤں نے اپنی پوری زندگیاں صہیونی جیلوں میں وطن عزیز اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے گذار دی ہیں۔

پوری فلسطینی قوم ان کے صبرو ثبات کو سلام پیش کرتی ہے۔ شیخ ابو طیر نے دشمن کی جیلوں میں اور جیل سے باہر ہرجگہ دشمن کے سامنے کلمہ حق کہنے کی اپنی دلیرانہ روایت قائم رکھی ہے۔ حماس شیخ ابو طیر کی ان کی قربانیوں اور صہیونی جیل سے رہائی ملنےپر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا مقصد یہ تھا کہ وہ فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کو حراست میں رکھ کر قانون ساز کونسل کا نظام معطل کرنا چاہتا تھا لیکن صہیونی دشمن کی یہ سازش بھی کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ دشمن کو آٓخر کار اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے فلسطینیوں کو رہا کرنا پڑا ہے۔

ادھر شیخ ابو طیر کی رہائی پر فلسطینی اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ابو طیر اسرائیلی مظالم کے خلاف ڈٹ جانے والے عظیم فلسطینی رہنما ہیں۔ قوم کے مسلمہ حقوق کے حصول کے لیے ان کی ثابت قدمی ہر فلسطینی کے لیے ایک نمونے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر فلسطینی اسپیکر نے کچھ عرصہ قبل شیخ ابو طیر اور القدس کے دیگر اراکین پارلیمان کو اس بابرکت شہر سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی اقدام کو باطل قرار دیا۔ ڈاکٹر دویک نے یہ بیان اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے شیخ ابو طیر کے لیے رام اللہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کے دوران دیا۔ اس تقریب میں فلسطین بھر کی معروف قومی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مغربی کنارے کے تمام شہروں اور حلقوں سے اراکین پارلیمان شیخ سے ملاقات کے لیے تقریب میں موجود تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.