مقبوضہ بيت المقدس ميں ايک بلڈوزر نے پوليس کار پر چڑھائي کرنے کے بعد بس کو ٹکر مار دي۔ پوليس کي فائرنگ سے بلڈوزر کا ڈرائيور ہلاک ہوگيا۔
اسرائيلي فوجي ريڈيو کے مطابق مقبوضہ بيت المقدس کي معروف شاہراہ پر ڈرائيور نے بلڈوزر کو پوليس کي کار چڑھا ديا جس سے کار بري طرح تباہ ہوگئي جبکہ دو پوليس افسروں کو معمولي سے خراشيں آئيں۔ بلڈوزر نے پوليس کے کار کچلنے کے بعد ايک سکول بس کو ٹکر ماري تاہم اسرائيلي طالب علم محفوظ رہے۔ پوليس نے فوري کارروائي کرتے ہوئے ڈرائيور کو گولي ماردي۔ پوليس کے مطابق ڈرائيور کي شناخت نہيں ہوسکي ہے تاہم اسرائيلي فوجي ريڈيو نے دعوي کيا ہے کہ ڈرائيور فلسطيني ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
