غزہ کی فلسطینی مجلس قانون ساز اتوار کے روز ایک اجلاس میں حالیہ وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کے لیےاعتماد کا ووٹ دیگی۔
اسماعیل ھنیہ نے گزشتہ ہفتے اپنی حکومت میں تبدیلی کے لیےحماس کے پارلیمانی بلاک ’’تبدیلی و اصلاح‘‘ کی حمایت حاصل کر لی تھی۔ خصوصی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ حکومتی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ حالیہ کابینہ کے دو یا تین وزراء کےعلاوہ تمام وزراء کو تبدیل کردیا جائے گا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین