• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ریچل کوری کے قاتلوں کو بَری کرنے پر اسرائیل کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

ہفتہ 01-09-2012
in فلسطین
0
plf rechel
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور دوسرے علاقوں میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی اپیل پر جمعہ کے روز ہزاروں افراد نے سڑکوںپر نکل کر امریکی فلاحی کارکن ریچل کوری کے قاتلوں کو بری کرنے پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

مظاہرے نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد مغربی کنارے کے کئی شہروں، غزہ اور دیگر شہروں میں ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی عدالت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی جس میں قرار دیا گیا تھا کہ ریچل کوری کو قتل کرنے میں اسرائیل کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اس میں جن فوجی اہلکاروں کو ملوث قرار دیا گیا ہے وہ غلط ہے۔

خیال رہے کہ ریچل کوری امریکا کی ایک نوجوان انسانی حقوق کارکن تھیں۔ تئیس سالہ کوری سنہ 2002ء میں فلسطینیوں کی حمایت میں شروع کی گئی ایک مہم میں شامل ہوئیں۔ 2003ء میں وہ فلسطین آئیں جہاں 16 مارچ 2003 ء کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے والے اسرائیلی فوج کےایک بلڈوزر کے سامنے کھڑے ہو کر اس نے فلسطینیوں کے ساتھ احتجاج کیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کے بلڈوزر کے حملے میں ریچل بلڈوزر کے نیچے دب گئیں اور اسی کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔

ریچل کوری کے اہل خانہ نے صہیونی فوج کےخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ کئی سال سے جاری اس مقدمے کا فیصلہ گذشتہ ہفتے سنایا گیا، جس میں صہیونی عدالت نے ریچل کی موت پرصرف افسوس کا اظہار کیا اور مقدمے میں نامزد ملزموں کو بری کر دیا تھا۔ اسرائیلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف جمعہ کے روز فلسطینی شہروں رام اللہ، الخلیل، جنین، نابلس اور غزہ کی پٹی میں احتجاجی جلوس نکالے گئے اور آنجہانی ریچل کوری کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر انسانی حقوق کے مندوبین، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہ نماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ وہ ریچل کوری کے مشن کو جاری رکھیں گے اور صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہو کر لڑیں گے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر‘‘ریچل تیرا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے’ اور کوری کا مشن جاری رہے گا کےنعرے درج تھے۔
فلسطینی شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں کو کچلنے کے لیے صہیونی فوج نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کئی غیرملکی شہری اور صحافی بھی شامل ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.