• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس رہ نما کی صہیونی جیل سے 10 سال کے بعد رہائی

پیر 27-08-2012
in فلسطین
0
plf 10 years
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اسیران کےامورپر نگاہ رکھنے والی تنظیم‘‘ مرکزاحرار’’ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت‘‘حماس’’ کے اسیر رہ نما کو دس سال کی قید کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھپن سالہ حماس رہ نما عبدالخالق النتشہ کو آج پیر کو رہا کیا جائے گا۔

 

مرکزاحرار کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے بتایا کہ الشیخ لنتشہ صہیونی جیلوں میں زیرحراست رہنے والے حماس کے اہم ترین رہ نما تھے۔ جو گذشتہ دس سال سے اسرائیل کی تمام جیلوں میں پابند سلاسل رہے اور انہیں دوران حراست طرح طرح کی اذیتیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں ہونے کے باوجود وہ فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کی مساعی میں مصروف رہے۔ سنہ 2006ء میں فلسطینی سیاسی دھڑوں کے درمیان مفاہمتی معاہدہ تحریر کرنے کا اعزازبھی عبدالخالق کو حاصل تھا۔ اس وقت وہ اسرائیلی جیل ھداریم میں پابند سلاسل تھے۔ فواد الخفش نے بتایا کہ عبدالخالق النتشہ نے مجموعی طورپر 16 سال اسرائیل کی جیلوں میں قید کاٹی ہے۔ عبدالخالق 28ا گست 2002ء کو مغربی کنارے سے جلا وطن کیے جانے والے فلسطینی رہ نماؤں میں شامل تھے۔ اس وقت ان کی عمر چھپن برس ہے۔انہوں نے اکیس سال میں شادی کی لیکن شادی کے بعد وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف پانچ سال رہے۔ ان کی اہلیہ ام جبیر کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کو کبھی شہر بدر اور کبھی صہیونی جیلوں میں قید ہی دیکھا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.