فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کی حکومت کے ترجمان طاہرنونو نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ آئندہ جمعرات کو ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ غیر جانب دار ممالک کے سرابرہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان نے مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اسماعیل ھنیہ کو فلسطینی عوام کے منتخب نمائندہ کی حیثیت سےغیر جانب دار ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم نے فلسطینی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے تہران کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان کی حکومت فلسطینی عوام کے جمہوری فیصلوں کا احترام کرنے والے ممالک کےساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

قبل ازیں جمعہ کو فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کو ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی جانب سے تہران میں غیرجانب دار ممالک کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اجلاس میں امریکا اور اسرائیل کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مجموعی طور پر غیر جانب دار تحریک سے وابستہ 119 ممالک کے سربراہ اور نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین