حفات ماعون نامی یہودی بستی کے غنڈوں نے ربعی خاندان کے زیر ملکیت زیتون کے درختوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کے نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ یہودیوں نے فلسطینی کنووں سے اپنے جانوروں کو پلایا اور علاقے کی دیواروں پر متعصبانہ نعرے بھی لکھے۔
مقامی ذرائے نے بتایا کہ پھل دار زیتون کے درختوں کو اکھاڑنے سے مالکان کو بڑا مالی نقصان برداشت کرنا ہوگا۔ ادھر یہودیوں کے اس حملے کے بعد فلسطینی اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دیواروں پر نسلی پرستانہ نعرے دیکھ کر مشتعل افراد نے علاقے میں احتجاجی دھرنا دیا۔ اراضی کے مالک جمعہ ربعی نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے کچھ روز قبل بھی ایک حملے میں درجنوں درختوں کو آٰگ لگا دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اس مہینے کے شروع سے اب تک چالیس سالہ قدیم 120 زیتون کے درخت اکھاڑ دیے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
