اسرائیلی وزیر "جنگ”ایہود براک اور فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل اور فتح کےدرمیان منجمد امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ایک مرتبہ پھر تبادلہ خیال کیا ہے۔ منگل کے روز اسرائیلی ریڈیو نے اپنے شبینہ نشریئے میں انکشاف کیا کہ ایہود براک نے محمود عباس کو ٹیلی فون کر کے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ریڈیو کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں علاقے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے فتح اور اسرائیل کے درمیان معطل امن مذاکرات کو ازسر نو شروع کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی۔ یاد رہے کہ ایہود براک کےعلاوہ اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو عید کی رات ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارکباد دی
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
