فلسطینی حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے یکے بعد دیگرے قافلوں کی غزہ آمد اسرائیلی تسلط پر فلسطینیوں کی کامیابی کی دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15 ویں قافلہ تبسم کی غزہ آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قافلہ در قافلہ لوگوں کی فلسطین آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ فلسطین امت کے لئےمرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ فلسطینی عوام، اسرائیلی تسلط کے خلاف جدوجہد میں اکیلےنہیں۔ فلسطینی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں آنے والے ان بڑے بڑے قافلوں میں شامل افراد کے سچے جذبے اور جوش جنون کے سامنے دنیا کے تمام الفاظ ہیچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15ویں قافلہ تبسم کی عید الفطر کے موقع پر غزہ آمد اس بات کی تصدیق ہے کہ افق میں فلسطینیوں کی کامیابی کا عنوان طلوع ہو رہا ہے۔ ایسے قافلوں کی غزہ آمد ا سیاسی،ابلاغی اور تقافتی اعتبار سے آسان امر ہو گئی ہے۔ اس سے آگے چل کر فتح مبین کا حصول مزید آسان ہو جائے گا۔ قافلوں میں شامل افراد طویل مسافت طے کر کے اپنا گھر بار صرف اس لئے قربان کر رہے کہ وہ چند دن محصورین غزہ کے ساتھ گزار کران مشکلات کا ادراک کر سکیں جن کا سامنا اہالیاں غزہ کو ہے۔فلسطینی اپنے اصولی موقف اور حقوق پر سختی سے قائم ہیں۔ وہ ان سے سرمو انحراف نہیں کریں گے۔”
فلسطینی رہنما نے شرکا قافلہ، اہل فلسطین، عرب اور ملت اسلامیہ کو عید الفطر کی مناسبت سے مبارکباد دی۔ انہوں نے دعا کی اللہ امت اسلامیہ کو اگلی عید ایسی صورت میں دیکھنا نصیب کرے کہ مقبوضہ فلسطین اسرائیل کےناپاک قدموں سے آزاد ہو۔ انہوں نے قافلہ تبسم میں شامل عرب ملکوں کے شرکاء کو مبارکباد دی کہ جنہوں نے گزشتہ پانچ برسوں سے محاصرہ زدہ غزہ آنا پسند کیا۔
اس موقع پر قافلہ تبسم کے کنوینر عصام یوسف نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ "انجمن برائے امن” کے زیر اہتمام 15واں قافلہ تبسم پہلے غزہ آنے والے قافلوں کا تسلسل ہے۔ عصام یوسف نے کہا کہ ہم فلسطین اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم دنیا بھر سے آپ لئے مدد جمع کرتے رہیں گے تاکہ آپ اپنی جدوجہد میں قوت محسوس کریں۔”
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین