مغربی کنارے کے متمول گھرانوں نے سرکاری کمیٹیوں کو اپنی زکوۃٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کمیٹیوں کی نگرانی مغربی کنارے میں سرگرم فتح تنظیم کرتی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے رام اللہ میں نامہ نگار کو ان کمیٹیوں سے وابستہ افراد کی لیک کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے غرب اردن کے متمول اور صاحب حیثیت افراد سرکاری کمیٹیوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے اپنی زکوۃٰ انہیں دینے سے گریزاں ہیں۔بعض صاحب حیثیت افراد نے نمائندہ مرکز اطلاعات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کمیٹیوں کو کیونکر زکوۃٰ دی جائے کہ جن کی نگرانی محمود الھباش جیسے افراد کرتے ہوں۔ یہ لوگ ہر سال حج کوٹے کی سودے بازی کرتے ہیں۔ غزہ اور مغربی کنارے کے سب لوگ انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ یاد رہے کہ محمود عباس کے سیکیورٹی دستےاسلامی تحریک کی زکوۃٰ کمیٹیوں کو مغربی کنارے سے زکوۃٰ جمع کرنے سے روکتے رہے ہیں۔ فتح نے سیکیورٹی اہلکاروں کی تال میل سے زکوۃٰ کمیٹیوں پر زبردستی قبضہ جما رکھا ہے جس سے خائف ہو کر شہری فتح کی زکوۃٰ کمیٹیوں کو اپنی امانتیں سپرد کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔
