• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ کشمیر میں یوم القدس پر صدائے احتجاج بلند

ہفتہ 18-08-2012
in فلسطین
0
plf kashmeer
0
SHARES
0
VIEWS

 

میر واعظ عمر فاروق نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کے حوالے سے جو پہل امام خمینی (رہ) نے کی ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید بھی ہے، عالم اسلام کے موجودہ اتفاق و اتحاد کا بھی امام خمینی (رہ) کو ہی کریڈٹ جاتا ہے۔

جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس اور یوم کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں صدائے احتجاج بلند کی گئی، جبکہ شہر خاص سمیت کئی علاقوں میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت مخالف مظاہرے بھی کئے گئے اور اس دوران امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے جبکہ پولیس نے سرینگر میں جلوس کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا، بھارتی سیکورٹی اہلکاروں اور مشتعل نوجوانوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران ایک پولیس انسپکٹر اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر پولیس نے سید علی شاہ گیلانی کو بارہمولہ اور شبیر احمد شاہ کو درگاہ حضرت بل جانے سے روکنے کیلئے گرفتار کرکے گھر پر نظر بند کر دیا، جس کے باعث دونوں سینیئر حریت رہنماء جمعتہ الوداع کے روز بھی نماز جمعہ ادا نہ کرسکے۔ بیت المقدس کی آزادی کیلئے سرحد کے آر پار جلوس برآمد کئے گئے، جس میں عالمی دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی کہ قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ہٹانے میں وہ امت مسلمہ کی مدد کریں جبکہ کشمیر اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعائیں کی گئی۔

تاریخی جامع مسجد سرینگر کے احاطہ میں سینکڑوں لوگوں نے قبلہ اول کی آزادی کے حق میں بھرپور احتجاج کیا، جبکہ اس موقعہ پر مقررین نے امریکہ اور اسرائیل کی مسلم مخالف پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ نماز جمعہ کے بعد مولانا مسرور انصاری کی قیادت میں بھی مسجد سجادیہ سے ایک جلوس برآمد ہوا، جس میں شامل لوگ فلسطین، شام، لبنان، بحرین، برما اور آسام کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے اظہار میں نعرے بلند کر رہے تھے۔

دریں اثناء اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے محاذ آزادی جموں و کشمیر کے سرپرست اعظم انقلابی نے یوم القدس کے حوالے سے بتایا کہ بیت المقدس کی اہمیت مثل خانہ کعبہ ہے، صہیونی طاقتوں نے ظلم و جبر کے ذریعہ فلسطینی عوام کو اپنا غلام بنا رکھا، اب قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلمانوں کو متحد ہوکر ایک بھرپور مہم چلانی چاہئے، تاکہ اس مہم کے نتیجے میں ہم امام خمینی (رہ) کے خواب کو پورا ہوتا ہوا دیکھیں۔

ادھر اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے نظربندی کے دوران کہا کہ یوم القدس مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد کا دن ہے اور اگر مسلمان متحد ہوتے ہیں تو ان کے تمام تر مسائل بمع فلسطین، کشمیر، افغانستان، عراق و بحرین چند دنوں میں حل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے اس حوالے سے قوم کے نوجوانوں میں ایک نئی سوچ نئی فکر پیدا کر دی، اور اگر آپ (رہ) کے نقش راہ کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیا جائے تو ہمارے انفرادی و اجتماعی سارے مسائل حل ہو جائیں گے، قوم کے تمام تر مصائب و آلام کی بنیاد آپسی انتشار و نااتفاقی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس ڈے کے حوالے سے جو پہل امام خمینی (رہ) نے کی ہے، وہ قابل ستائش ہے اور قابل تقلید بھی، آج جو دنیا میں عالم اسلام اس دن متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے امریکہ و اسرائیل کے خلاف صف بستہ ہے اس کا بھی امام خمینی (رہ) کو ہی کریڈٹ جاتا ہے، مسلمان متحد ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، ابھی بھی عالم اسلام مسلم نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، او آئی سی کا جو رول بنتا ہے وہ انجام نہیں دیا جاتا، مسلمانان عالم کو ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر مسئلہ فلسطین و مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ تمام چھوٹے بڑے مسائل حل کرنے چاہئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.