• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ محاصرے بارے فتحاوی رہنما کی ہرزہ سرائی پر فلسطینی حکومت کی تنقید

پیر 13-08-2012
in غزہ
0
plf tahir
0
SHARES
5
VIEWS

 

غزہ کی فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے مغربی کنارے کی حکمران جماعت فتح کے رہنما عزام الاحمد کی جانب سے غزہ کے محاصرے کے انکار پر مشتمل بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فتح غزہ کے محاصرے کا خاتمہ نہیں چاہتی۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے طاہر نونو کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اس تنظیمی تعصب پر مشتمل بیان سے متاثر ہوئے بغیر قومی مفاہمت جیسے اعلی مقاصد کی جانب متوجہ رہینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی حکومت ووٹوں کی بنیاد پر قائم ہے اسے اسرائیلی حمایت کی کوئی ضرورت نہیں، انہوں نے مصری قیادت سے فی الفور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کی کسی بھی ترغیب چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہو اسے مسترد کیا جاتا رہے گا۔ یاد رہے کہ فتح کے رہنما عزام نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا تھا کہ حقیقت میں غزہ کے محاصرے کا کوئی وجود نہیں اور یہ بات حماس اور مصر اچھی طرح جانتے ہیں، بلکہ مصر اور غزہ کے درمیان سرنگوں کی موجودگی مصر، اسرائیل اور حماس کے مابین غیر دستخط شدہ مفاہمت کو ظاہر کر رہی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.