• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں مسجد اقصی کی نصرت میں حماس کی بڑی ریلی

ہفتہ 04-08-2012
in غزہ
0
plf march in gaza
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ کی پٹی میں مسجد اقصی کی حمایت میں ہزاروں افراد نے شمالی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے زیر انتظام ایک بڑی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے مسجد اقص کے صحنوں کو باغات میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی فیصلوں کو یکسر مسترد کردیا۔ جبالیا کیمپ میں مسجد خلفاء راشدین سے شروع ہونے والی ریلی میں مختلف چھوٹی ریلیاں شریک ہوتی گئیں یہاں تک کہ جبالیا کیمپ کی شاہراہ تک پہنچتے پہنچتے ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ جبالیا کیمپ شاہراہ پر مظاہرین نے مسجد اقصی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےحماس کے رہنما استاذ محمد ابو عسکر نے کہا کہ مسجد اقصی کے متعلق اسرائیل کی حماقتیں فلسطینیوں کو نئے انتفاضہ کی طرف لے جائیں گی جس کے بعد فلسطینی مزاحمت کے جواب میں اسرائیل کے نئے مظالم کا باب کھل جائے گا۔ ابو عسکر نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کے صحنوں کو باغات میں تبدیل کرنے کے فیصلے کا مقصد اسلامی شناخت کے آثار کو مسخ کرنا اور فلسطینیوں کی ثابت قدمی کو توڑنا ہے۔ ابو عسکر نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات نے اسے فلسطینی قوم اور ان کے مقدس مقامات پر حملے جاری رکھنے کی مہلت دے رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین کو آزاد کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہی ہے۔ حماس رہنما نے عرب انقلابات لانے والی قوموں سے اپیل کی کہ وہ اب مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی جرائم کی سرکوبی کے لیے اس مسجد کی نصرت کو اپنا اولین مقصد بنائیں اور اسے اسرائیلی شکنجے سے آزاد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.