• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ظالمانہ اقدامات اور یہودی بستیوں کی تعمیر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا:برطانوی سفیر

ہفتہ 04-08-2012
in فلسطین
0
plf alone israel
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں متعین برطانوی سفیر مٹیف گولڈ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کےخلاف ریاستی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے

کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات نے صہیونی ریاست کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ پریشان کن صورت حال یہودی بستیوں کی تعمیر کی وجہ سے درپیش ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ٹی وی نے برطانوی سفیر مسٹر گولڈ کا بیان نقل کیا ہے۔ اپنے اس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی سطح پر اپنی گرتی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے پوری تگ و دو کر رہا ہے، لیکن مقبوضہ فلسطینی علاقوںمیں صہیونی ریاست کے ظالمانہ اقدامات ، غزہ کی پٹی میں چھ سال سے مسلسل معاشی ناکہ بندی اور تعمیر نو میںرکاوٹیں کھڑی کرنے اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کےخلاف جارحانہ اقدامات بالخصوص یہودی آباد کاری کی وجہ سے اسرائیل کو عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو بہتر بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیلی حکومت اور فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے درمیان سفارتی کشمکش چل رہی ہے۔ اس کشمکش میں انسانی حقوق کی شخصیات اور تنظیموں کا اسرائیلی کوششوں کے مقابلے میں پلڑا بھاری ہے، کیونکہ عالمی سطح پر اسرائیل کی بات کم اور انسانی حقوق کے مندوبین کی بات زیادہ قابل اعتبار خیال کی جاتی ہے۔ برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اہم سیاسی، فوجی اور حکومتی شخصیات کو ترقی پذیر اور تیسری دنیا کے ممالک کے پاس بھیج رہی ہے تاکہ صہیونی ریاست کی ساکھ کو بہتر بنایا جاسکے۔ تاہم عالمی سطح پر اسرائیل کو اپنے وفود ارسال کرنے کے باوجود کامیابی کے بجائے شرمندی اور خجالت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.