اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جولائی کے مہینے میں مختلف ممالک میں سیاحت کی غرض سے گئے گیارہ یہودی آباد کار مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے۔
اخبار‘‘یدیعوت احرونوت’’ نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جولائی صہیونی سیاحوں کے لیے بیرون ملک نہایت منحوس مہینہ ثابت ہوا ہے کیونکہ اس مہینے میں مختلف واقعات میں کم سے کم گیارہ یہودی ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں سب سے زیادہ المناک واقعہ بلغاریہ کے شہر بورگاس میں اٹھارہ جولائی کو پیش آیا جس میں ایک خود کش بمبارنے صہیونی سیاحوں کی بس کو اڑادیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ یہودی سیاح ہلاک اور اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ چھ دیگر یہودی مختلف دیگر واقعات میں مارے گئے۔ ان میں کچھ یہودیوں کی ہلاکت ٹریفک کے حادثات میں واقع ہوئی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین