اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد کے اطراف گشت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ صہیونی فوج کی گزرگاہ پر نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔
اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے اطراف ایک سکیورٹی باڑ کے قریب سے چند فوجی اہلکار گزر رہے تھے کہ ان کے قریب ہی زور دار دھماکہ ہوگیا، اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس دھماکے میں اسرائیلی گشت کرنے والے دستے کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم دھماکے کی ٹائمنگ درست نہ تھی جس کی وجہ سے کوئی صہیونی اہلکار اس دھماکے کی زد میں نہیں آیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین