• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی میڈیا پر ڈاکٹر مرسی کی توہین، مصری صدر کا وزارت خارجہ کو جوابی کارروائی کا حکم

جمعرات 26-07-2012
in عالمی خبریں
0
plf doctor_mursi
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے وزارت خارجہ کو اسرائیلی ٹی وی پر نشر ایک توہین آمیز اشتہار پر جوابی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی ٹی وی پر نشر اشتہار میں صہیونیوں نے مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو ‘‘نفرت’’ کی علامت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدارتی ترجمان ڈاکٹر یاسر علی نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ صدر نے وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صہیونی میڈیا پر نشر توہین آمیز اشتہار کا نوٹس لیں اور اس کے خلاف جوابی کارروائی کریں، کیونکہ کسی سربراہ مملکت کی اس طرف نفرت انگیز انداز میں توہین عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے ذمرے میں آتی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی ٹی وی اور بعض اخبارات نے ایک اشتہار شائع کیا ہے جس میں یہودی بچے ساحل سے ریت جمع کر کے ایک ہیکل تعمیر کر رہے ہیں جسے ہیکل سلیمانی کا نام دیا گیا ہے۔ اسی اثناء میں بچوں کا باپ بھی ان کے پاس پہنچ جاتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک اخبار جس میں صدر محمد مرسی کی تصویر دکھائی دیتی ہے۔ یہودی وہ اخبار زمین پر پھینک دیتا ہے اور کہتا ہے کہ پروپیگنڈے کے باوجود ہیکل سلیمانی تعمیر ہو کر رہے گا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.