فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ دو روزہ دورے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے ملاقات کریں گے
اس ملاقات میں وزیراعظم ھنیہ مصر یں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے نتیجے میں عوامی جمہوریہ مصر کے صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر محمد مرسی کو مبارک باد بھیپیش کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے رفح بارڈر پر مصر وانگی سے قبل صحافیوں اور اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے ساتھ ان کے مذاکرات میں فلسطینیوں کے حقوق کی بات ہوگی،خاص طور پر بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشیں، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی غیرقانونی تعمیر، غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور حماس اور الفتح کے درمیان مفاہمت کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت ایجنڈے کا اہم موضوع ہوگا۔
مصری میڈیا کے مطابق اسماعیل ھنیہ بدھ کی شام قاہرہ پہنچے جہاں سرکاری سطح پر ان کا استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم آج اپنے
مصری ہم منصب ہشام قندیل سے بھی ملاقات کریںگے۔ اس دوران ان کی ملاقات اخوان المسلمون کی قیادت اور دیگر سیاسی رہ نماؤں سے بھی ہو گی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
