• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں روزہ دار مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے محروم

جمعہ 20-07-2012
in فلسطین
0
plf palestine_deprived
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل نے فلسطین میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے ہزاروں فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روک دیا ہے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں کو مختلف چیک پوسٹوں سے واپس بھیج دیا گیا اور وہ پہلے جمعہ کی قبلہ اول میں ادائیگی سےمحروم رہے۔ صہیونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے صرف چالیس سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو مغربی کنارے سے جانے کی اجازت دی گئی۔

عینی شاہدین نے "مرکزاطلاعات فلسطین” کے نامہ نگار کو بتایا کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے درمیان قلندیہ کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہزاروں فلسطینی جمعہ کو علی الصباح ہی سے جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے سے روک دیا تھا۔ بعد ازاں چالیس سال یا ا سے زائد عمر کے افراد کو آگے جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اس سے کم عمر کے افراد کو سیکیورٹی خطرات کے نام نہاد بہانے کی آڑ میں ہزاروں افراد کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ مغربی کنارے کے شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ بعد ازاں چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کو آگے بھیج دیا گیا۔ روکے جانے والوں میں سینکڑوں خواتین بھی شامل ہیں۔

ادھر مغربی کنارے کے علاوہ بیت المقدس اور شمالی فلسطین کے کئی دوسرے شہروں سے بھی رمضان المبارک کے پہلے جمعہ المبارک کی ادائیگی کے قصد سے بیت المقدس آنےوالے ہزاروں روزہ داروں کو صہیونی فوج نے راستے میں روک دیا۔ شمالی فلسطین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں شہری واپسی پرجامع مساجد میں نہ پہنچ پانے سے نماز جمعہ سے رہ گئے اور کئی مقامات پر شہریوں نے سڑکوں اور میدانوں میں نماز جمعہ ادا کی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.