• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی نے معروف مصنفہ لمی خاطر کے شوہر کو اغوا کر لیا

منگل 17-07-2012
in فلسطین
0
plf authority
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے معروف فلسطینی مصنفہ لمی خاطر کے شوہر حازم فاخوری کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری پر فلسطین بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

لمی خاطر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے گھر پر حملہ کیا اور تلاشی شروع کردی، گھر کا سارا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا گیا، اہلکاروں نے فاخوری کو گرفتاار کرنے کے ساتھ ساتھ انکے موبائل اور کمپیوٹر پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کی اہلکاروں کے ساتھ تو تو میں میں بھی ہوئی، اہلکاروں نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے خاتون پولیس اہلکاروں کو بھیجنے اور مقدمہ چلانے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں گھر میں فاخوری کا لیپ ٹاپ تلاش کرتے رہے، لیپ ٹاپ پر قبضے کے بعد ایک اہلکار نے کسی کو فون کرکے بتایا کہ انہوں نے فاخوری کے موبائل وغیرہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ اہلکاروں نے لمی خاطر کو بتایا کہ ان کا شوہر تین ہفتے تک ان کے پاس رہے گا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ پر لمی خاطر کا کہنا ہے کہ شوہر کی گرفتاری کے بعد اب وہ نئے عزم کے ساتھ شہریوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی جرائم پر لکھیں گی۔ اتھارٹی کی دھمکیاں اور اوچھے ہتھکنڈے انہیں اسکے کے جرائم سے پردہ اٹھانے سے نہیں روک سکتے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے حازم فاخوری کو گزشتہ روز حماس کے دیگر کارکنوں کے ہمراہ تفتیشی مرکز میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر جانے سے انکار کر دیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.