اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے علاقے یطا میں فلسطینی رکن پارلیمان خلیل ربعی کے گھر پر دھاوا
بول کر انہیں خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کواٹر میں پوچھ کچھ کے لیے حاضری دینے کا نوٹس تھما دیا ہے۔ یاد رہے کہ خلیل ربعی دو ہفتے قبل ہی اسرائیل جیل سے رہا ہوئے تھے۔
خلیل ربعی نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی بڑی تعداد نے پہلے ان کے گھر کا گھیراؤ کیا پھر متعدد اہلکار گھر میں داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی، اس دوران اہلکاروں نے انہیں بیت لحم کے قریب اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے تفتیشی مرکز ’’عتصیون‘‘ میں بدھ کے روز حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا۔
خلیل ربعی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے پارلیمنٹ کو حاصل استثنی کی خلاف ورزی کا سلسلہ ایک بار پھرموخر کردیا ہے۔ وہ پارلیمان کے اراکین کی کاموں میں نئی رکاوٹیں کھڑی کر رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک جانب فلسطینی اراکین پارلیمان کو رہا کرتا ہے ساتھ ہی کوئی دوسرا پارلیمنٹیرینز گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
