اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر عزت رشق نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 48ء کے مقبوضہ فلسطین میں واقع اسرائیلی عوفر جیل میں قید فلسطینیوں
سے ملنے کے لیے جانے والے ان کے اہل خانہ سے اسرائیلی چیک پوسٹیوں پر توہین آمیز سلوک کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام جان بوجھ کر قیدیوں کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کی ملاقات سے محروم کرنے کے لیے گھنٹوں تفتیش کا بہانہ کرکے ان کا وقت ضائع کرتے ہیں، سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ پر اپنے ایک بیان میں عزت رشق کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین کے مابین چیک پوسٹوں پر فلسطینی شہریوں کو گھنٹوں تپتی دھوپ میں بغیر پانی پلائے بٹھایا جاتاہے۔ دوران تفتیش بالخصوص خواتین کے ساتھ انتہائی انسانیت سوز سلوک برتا جا رہا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
