فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے ایک فلسطینی پر تیز دھار آلات سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری پرقاتلانہ حملہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں کیا جہاں وہ ایک یہودی کالونی کے قریب موجود تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے جنوبی نابلس کے علاقے عقربا میں فلسطینی شہری پر چھریوں سے پے درپے وار کیے۔ حملے کے بعد یہودی آباد کار وہاں سے فرار ہو گئے۔
عینی شاہدین کےمطابق یہودیوں کے حملے کے دوران صہیونی پولیس کچھ ہی فاصلے پر کھڑی تماشا دیکھ رہی تھی۔ زخمی حالت میں فلسطینی شہر کئی گھنٹے تک تڑپتا رہا۔ بعد ازاں مقامی شہریوں نے اسے اٹھا کر اسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
