• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تیونس کا یاسرعرفات کی موت کے اسباب کے تعین کے لیے عالمی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ

جمعہ 06-07-2012
in فلسطین
0
plf arafaat_president
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس کے وزیرخارجہ رفیق عبدالسلام نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق فلسطینی صدر یاسرعرفات کی موت کے اسباب کے تعین کے لیے لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

کرنے اور ایک انکوائری کمیٹی قائم کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات کی موت کے بارے میں غیر طبعی ہونے یا انہیں زہر دے کر مارنے کے بارے میں جو اطلاعات میڈیا پر آ رہی ہیں انہیں غیر سنجیدگی سے لینے کے بجائے پوری سنجیدگی سے ان کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

تیونس کےوزیرخارجہ نے”موازیک ایف ایم” ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسرعرفات کے قتل کے بارے میں جو اطلاعات سامنے آ رہی ہیں وہ پوری عرب دنیا کے لیے قابل فکرہیں۔ یاسرعرفات کی موت اگرزہر دیے جانے سے واقع ہوئی ہے تو اس کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ اس مقصد کے لیے میں عرب لیگ سے مطالبہ کروں گا کہ وہ تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلا کر ایک عالمی انکوائری کمیٹی قائم کرے جو یاسرعرفات کے قتل یا موت کے صحیح اسباب کا تعین کرے۔

خیال رہے کہ فلسطین اور عرب میڈیا میں ان دنوں سابق فلسطینی حریت پسند لیڈر الفتح کے بانی رہ نما مرحوم یاسرعرفات کی موت کا تذکرہ ایک بار پھر چھڑ گیا ہے۔ حال ہی میں سوئٹرزلینڈ کی ایک انکوائری کمیٹی نے سابق صدر کی بیوہ سہا عرفات کی درخواست پر یاسرعرفات کے زیراستعمال کئی درجن اشیاء پر تحقیقات کی ہیں جن سے حیران کن حد تک”الوبونیم” نامی ایک زہریلا مادے کے اثرات ملے ہیں جن سے ان شبہات کو تقویت ملتی ہے کہ یاسرعرفات کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.