• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کے22 اراکین اسمبلی ھنوز صہیونی عقوبت خانوں میں بند

ہفتہ 30-06-2012
in فلسطین
0
plf 22_members
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن اور سماجی رہ نما عبدالناصر فروانہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز صہیونی عدالت سے دو فلسطینی

اراکین قانون ساز کونسل خلیل الربعی اور ناصرعبدالجواد کی رہائی کے بعد اب بھی اسرائیلی جیلوں میں 22 رکن اسمبلی قید ہیں۔ان میں فلسطینی اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق فلسطینی تجزیہ نگار نے بتایا کہ گذشتہ چند ایام میں صہیونی جیلوں سے پانچ اراکین قانون ساز کونسل کو رہا کیا گیا ہے، ان میں الخلیل کے خلیل الربعی،ناصر عبدالجواد اور دیگر شامل ہیں جبکہ بائیس اراکین ابھی تک اسرائیل کی جیلوں میں انتظامی حراست میں ہیں۔

ناصرفروانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں زیرحراست بیشتر اراکین اسمبلی کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے ٹکٹ پر سنہ 2006ء کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ تمام محروسین اراکین کا تعلق مقبوضہ غرب اردن سے ہے۔ حماس کے علاوہ احمد سعدات پیپلز فرنٹ کے سیکرٹری جنرل ہیں جبکہ فتح کے دو اراکین مروان برغوثی اور جنال الطیراوی بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب نے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کی بغیر کسی الزام کے جیلوں میں بندش اور حراست کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ اپنے ایک بیان میں مسٹر فروانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کو بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھ پارلیمنٹ کے بارے میں عالمی اصولوں اور معاہدوں کو پامال کرنا شروع کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2006ء میں فلسطین میں ہوئے پارلیمانیا نتخابات میں فلسطین کی منظم مذہبی سیاسی اور عسکری تنظیم اسلامی تحریک حماس کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ لیکن حماس کےاراکین کی کامیابی کے بعد اسرائیل نے ان میں سے پچاس کے لگ بھگ اراکین کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک بھی شامل ہیں، جنہیں گذشتہ برس رہا کرنے کے چھ ماہ بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.