• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جرائم پیشہ صہیونی عورتیں فلسطینی محروسات کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ

منگل 26-06-2012
in فلسطین
0
plf prisoner_pics
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم مرکز برائے اسیران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید جرائم پیشہ یہودی عورتیں ان جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ان جرائم پیشہ عورتوں سے فلسطینی اسیرات کی جانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے مقبوضہ بیت المقدس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی خواتین پریہودی عورتوں کے حملوں کے لیے ‘‘ھشارون’’ جیل کی مثال پیش کی جہاں حال ہی میں ایک شدت پسند یہودی مجرمہ نے فلسطینی اسیرہ کا گلہ گھونٹ کر اسے مارنے کی کوشش کی تھی، پولیس اور سیکیورٹی حکام نے مداخلت کرکے فلسطینی اسیرہ کی جان بچائی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مندوب کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی ھشارون جیل میں فلسطینی محروسات کی جانوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے خبردار کر چکے ہیں۔ اب تو یہودی مجرم خاتون کے ہاتھوں سترہ سالہ فلسطینی اسیرہ آلا عیسیٰ الجعبہ پر حملے کی ایک بین مثال بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت فلسطینی خواتین قیدیوں کی تعداد آٹھ ہے۔ گذشتہ برس فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ایک سمجھوتے کے بعد تمام فلسطینی اسیرات کو رہا کردیا تھا تاہم قابض صہیونی پولیس نے آٹھ خواتین کو اس کے بعد حراست میں لے کر جیلوں میں منتقل کیا ہے۔ بیشتر فلسطینی خواتین ھشارون جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ جہاں حال ہی میں ایک یہودی خاتون قیدی نے فلسطینی اسیرہ پر حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی تھی۔ اسرائیل نے یہودی حملہ آور خاتون کو بری الذمہ قرار دینے کے لیے یہ نام نہاد جواز تراشا کہ حملہ آور ذہنی مریضہ ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.