اردن حکام نے اطلاع دی ہے کہ صہیونیی فوج نے وادی اردن کے شمال میں المالح کے مقام پر اردنی شہریوں کی کئی ایکڑ زرعی اراضی پر قبضہ کرکے انہیں وہاں سے نکال دیا ہے۔
وادی المالح کے چیئرمین دیہی کونسل عارف دراغمہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے وادی اردن کے شمال میں اردنی شہریوں کی ملکیت میں کئی ایکڑ زرعی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ زرعی اراضی کےعلاوہ مقامی شہریوں کی ملکیت میں پانی کے کئی کنوؤں پر بھی صہیونی فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔
عارف دراغمہ نے کہا کہ صہیونی فوج علاقے میں اپنا کیمپ قائم کرنے کے لیے پہلے بھی فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی زمینوں پر غاصبانہ قبضے کرچکی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صہیونی فوج کے اس اقدام پر مقامی شہری سخت پریشان ہیں اور انہیں کسی بھی وقت اجتماعی ھجرت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
