اسرائیلی سکیورٹی فورسز مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں پر مشکلات میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں۔
تازہ جارحیت میں اسرائیلی اہلکاروں نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے مزید دس فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مغربی کنارے کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل، رام اللہ اور جنین کے علاقوں میں کیے گئے آپریشنز کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔ اہل خانہ سے گھنٹوں کی تفتیش کی جاتی رہی۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران مھند الزیر، میلاد دحدول کو سلفیت سے اٹھایا گیا، حکم مرشد کو جنین اور عبیدہ ھدمی کو الخیل سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار کیے جانے والے تمام فلسطینیوں کو متخلف حراستی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد انہیں پہلے سے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
