فلسطینی اسیران مطالعاتی مرکز نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ایچل جیل میں موجود قیدیوں نے بدسلوکی کرنے پر بھوک ہڑتال جاری کر دی۔
مرکز کے ڈائریکٹر ریاض اشقر نے کہا کہ قیدیوں نے اپنے ساتھیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پورا دن کھانا نہیں کھایا۔انہو ں نے مزید کہا کہ قیدیوں کی بھوک ہڑتال ان کا ابتدائی قدم ہے ، یہ بھوک ہڑتال بڑھ بھی سکتی ہے جب تک قیدیوں کے حقوق ان کو واپس نہیں مل جاتے ۔ اشقر نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کے ساتھ انتظامیہ کا غیر انسانی سلوک اس با ت کی واضح دلیل ہے کہ انتظامیہ قیدیوں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی جبکہ قیدیوں کی مثال ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے جو اپنی عزت ونفس بحال رکھنے کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
قیدیوں نے مرکز سے اپیل کی ہے کہ اہل فلسطین قیدیوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ان کا ساتھ دیں اور ان کے حقوق کے لیے کھڑے ہوں
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
