اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے اپنے منصوبے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہودی بستیوں کی توسیع کر کے اسرائیل تمام عالمی معاہدوں، قوانین اور تنقید کو بالائے طاق رکھ کر بھی صہیونی پروگرام آگے بڑھا رہا ہے۔
حماس کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبوں پر کام جاری رکھا۔ اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی اراضی ہتھیانے اور القدس سمیت مغربی کنارے کے تمام شہروں کی اسلامی شناخت مسخ کرنے کے اقدامات کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہودی آبادکاری کی حوصلہ افزائی کے حالیہ نئے اسرائیلی قانون کے بعد تمام شہروں میں یہودی آباد کاری میں تیزی آ گئی ہے۔ فلسطینیوں کو زبردستی ہجرت پر مجبور کرنے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے بغیر اجازت یا خلاف قانون تعمیر کے شبہے میں اسرائیل نے 13000 افراد کو گھر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مغربی کنارے اور القدس میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں اور غاصب یہودیوں کے فلسطینیوں پر حملے بھی تیز ہوتے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کے قبلہ اول اور القدس کو میں یہودی منصوبوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین