جماعت فتح کی انقلاب کونسل کے رکن امین مقبول نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ ہیل آئندہ ہفتے رام اللہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے محمود عباس کو پیغام دیا ہے کہ اگر ان کے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو ان پر لازم ہے کہ وہ اس کی باقاعدہ اطلاع امریکا کو دیں کیونکہ عین ممکن ہے کہ واشنگٹن نئے آپشنز بیان کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اتھارٹی نے نیتن یاہو کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا، اس لئے کہا جاتا ہے کہ ھیل اپنے اس دورے میں نئے امریکی مشورے لیکر آے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
