ماہی گیروں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مانیٹرنگ کرنے والی "اولیویا” نامی کشتی پر سوار افراد کو بدھ کے روز اسرائیلی بحریہ نے روک لیا۔ یہ کارروائی غزہ کے ساحل سے دور عمل میں آئی۔
انٹرنیشنل سالیڈیرٹی موومنٹ کے رکن امجد الشاوا نے القدس پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بحریہ کی گن بوٹ نے ہماری کشتی اولیویا پر پانی کی توپ کھول دی۔ اس وقت ہم غزہ کے ساحل سے دور مچھلیاں پکڑنے والے فلسطینیوں کی کشتیوں کے ہمراہ سمندر میں موجود تھے۔ اسرائیلی کارروائی سے اولیویا کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، بہ قول اسی ذریعے کے صہیونی فوجی اس واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین