اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں خان یونس اور دیر بلح کے مشرقی علاقوں پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی ہیلی کاپٹروں نے غزہ میں دراندازی کرکے فلسطینی زرعی اراضی پر جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے القرارہ اور عبسان کے دیہاتوں اور دیر بلح کے مشرقی علاقے پر حملہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی گھنٹوں سے اسرائیلی ہیلی کاپٹر غزہ میں دراندازی کر کے بار بار فلسطینی اراضی پر مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین