• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائی کی بڑی مہم کے لیے تیار!!!

پیر 11-06-2012
in فلسطین
0
plf masjid_e_aqsa2
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ اور فلسطین میں اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے‘‘الاقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ’’ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل قبلہ اول کی بنیادیں کمزور کرنے کے لیے

اس مقدس مقام کے نیچے کھدائیوں کی ایک بڑی مہم کی تیاری کر رہا ہے۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ صہیونی حکومت اور اس کے ماتحت کئی ادارے غیر معمولی نوعیت کی کھدائیاں شروع کرنے والے ہیں۔ یہودیوں نے یہ کھدائیاں مسجدا قصیٰ کی بنیادوں میں تاریخ میں یہودیوں کے ایک مزعومہ شہر کے کھنڈرات کی تلاش کرنا ہے، جس کے بارے میں یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ شہر کی فصلیں مسجد اقصیٰ کے نیچے پائی گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں جتنی بھی کھدائیاں کی ہیں نئی مہم ان تمام کھدائیوں بلکہ پچھلے ڈیڑھ سو سال سے ہونے والی کھدائیوں میں سب سے بڑی مہم ہے جو اپنے جلو میں قبلہ اول کے لیے سنگین نوعیت کے خطرات کو بھی سموئے ہوئے ہے۔ کیونکہ ان کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصٰی کو براہ راست نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ میں صہیونی محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں اور سابق فوجی افسران کے حوالے سے اعترافات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل تاریخی کھنڈرات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی مہم چلانا چاہتا ہے۔ اس سے قبل بھی یہودی محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے اسی طرح کی مہمات چلائی جاتی رہی ہیں۔ لیکن حال ہی میں اسرائیلی یونیورسٹی بار ایلان میں ایک مقالہ بھی پیش کیا گیا ہے جس میں مسجد اقصیٰ کے مقام پر مزید کھدائیوں کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالنے کے بعد بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت اس مقصد کے لیے بڑے پیمانے پر مایہ لگانے کے لیے بھی تیار ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ہاں زیرغور کھدائیوں کے اس بڑے پروجیکٹ کے نتیجے میں نہ صرف قبلہ اول کی بنیادیں خطرات سے دوچار ہوں گی بلکہ اس کے آس پاس کے مقدس مقات بھی نشانہ بنیں گے۔ کھدائیوں کے لیے جو نقشہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق کھدائی کا آغاز مسجد اقصیٰ کے جنوب مغرب سے ہوگا، اس کے بعد یہ کھدائیاں مصلیٰ مروانی، اسلامی میوزیم اور مسجد اقصیٰ کی مغربی دیواروں کو چھوتی ہوئی جنوب کی جانب بڑھ جائیں گی۔ یوں کھدائیوں کے پہلے ہی مرحلے میں مسجد اقصیٰ کے تین اطراف کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اول کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم اقصیٰ فاؤنڈیشن نے عالم اسلام اور عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی اس خطرناک سازش کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر صہیونی حکومت کی طرف سے اس مہم پر عمل درآمد کیا گیا تو اس کے نتیجے میں قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.