• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

برطانیہ:’’یوم فلسطین‘‘ کی دو روزہ تقریبات23 اور 24 جون کو ہوں گی

جمعہ 08-06-2012
in فلسطین
0
plf 23_june
0
SHARES
0
VIEWS

plf 23_june

برطانیہ میں ’’فلسطین کلب برائے فلسطین‘‘ کے زیراہتمام یوم فلسطین کی دو روزہ کانفرنس رواں ماہ کی تئیس اور چوبیس تاریخ کو دارالحکومت لندن اور دوسرے بڑے شہر مانچسٹر میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یوم فلسطین کانفرنس کے لیے اس سال ’’بیت المقدس ہماری اجتماعیت کی علامت‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے جس کے تمام تر لوجیسٹک اور انتظامی معاملات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

برطانیہ میں فلسطین کلب کے چیئر مین ڈاکٹر حافظ الکرمی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ ’’کلب اس سال برطانیہ میں آٹھواں یوم فلسطین منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ کانفرنس میں برطانیہ میں موجود فلسطینی، عرب اور مسلم برادری کے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے برطانیہ جیسے بڑے یورپی ملک میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز کو زندہ کرنا، فلسطینیوں کے حق واپسی کے عہد کی تجدید اور آزادی فلسطین پر سیمینارز کے ذریعے روشنی ڈالی جائے گی۔
ڈاکٹر الکرمی کا کہنا تھا کہ ہم اس کانفرنس کے ذریعے فلسطینیوں میں بھی یہ جذبہ پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خود کو بے یارو مدد گارسمجھ کو ٹیلوںپر کھڑے ہو کررونے والے نہ بنیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے عملی جدو جہد کریں، تاکہ جلد از جلد فلسطینی قوم کو اس کے سلب شدہ حقوق کی فراہمی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکے۔
ہم اس کانفرنس کے ذریعے فلسطین کی آئندہ نسلوں کے لیے بھی یہ پیغام چھوڑنا چاہتے ہیں کہ ان کے آباؤ اجداد اپنے وطن، بیت المقدس مسجد اقصیی اور اسلام کے لیے قربانی کا کس قدر جذبہ رکھتے تھے۔ اور اس میدان میں ان کی کتنی قربانیاں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس میں فلسطین کی تہذیب، تاریخ، ثقافت، فنون، کلچر اور سماجی رویوں کے اظہار کے لیے بھی دلچسپ پروگرام اور خاکے پیش کیے جائیں گے۔ کانفرنس میں وقفے وقفے سے فلسطین کے قومی ترانوں کے ذریعے حاضرین کے جذبات کو مہمیز دی جائے گی۔ اس سلسلے میں فلسطین سے عبدالفتاح عوینات، شام سے یحیٰ حوا اور عراق سے مصطفیٰ العزاوی جیسے فن کاروں کو خاص طورپر مدعو کیا گیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.