• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

وادی اردن:صہیونی فوجیوں کی جنگی مشقیں، فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو گئی

منگل 05-06-2012
in فلسطین
0
plf urdan
0
SHARES
0
VIEWS

plf urdan

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ملحقہ علاقے وادی اردن میں فوج کی مسلسل جنگی مشقوں کے باعث مقامی فلسطینی آبادی کی زندگی جہنم بنا کر رکھ دی ہے۔

مقامی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اسرائیلی فوجی انہیں اپنے کھیتوں میں کام کرنے سے روکنے کے بعد اب انہیں گھروں سے بھی نکال باہر کر رہے ہیں۔ ان کے کھیت اور فصلیں تباہ کردی گئی ہیں اور پانی کے تمام کنوؤں کو ناقابل استعمال بنا دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وادی اردن کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے اسرائیلی فوجیوں نے علاقے میں جنگی مشقیں روز کامعمول بنا رکھی ہیں۔ اسرائیلی فوجی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے وادی اردن کے پہاڑی علاقوں ، ٹیلوں اورمیدانوں میں داخل ہوجاتے ہیں اور وہاں پرکاشت کاری کرنے والے فلسطینیوں کونکال باہر کیا جاتا ہے۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ان کے پانی کے کنوؤں پر بھی قبضہ جما رکھا ہے، جس کے باعث وہ نہ صرف اپنے مویشیوں کو پانی پلانےسے قاصر نہیں بلکہ ان کے کھیت اور زرعی زمینیں بنجر ہوتی جا رہی ہیں۔

وادی اردن کے مرکزی علاقے "عین شلبی” کے ضلعی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے اسرائیلی فوج کی کوئی 70 گاڑیاں ٹینک اور دیگر جنگی آلات علاقے میں لائے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی دن رات جاری مشقوں میں فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے کی نگرانی کی جاتی ہے۔ فلسطینیوں کو اپنے کھیتوں میں کام کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.