سنہ 1948ء میں فلسطین پر قبضہ کرکے قائم کی یہودی ریاست اسرائیل میں سرگرم تنظیم ’’تحریک اسلامی‘‘ کے سربراہ شیخ رائد صلاح کا کہنا ہے کہ اسرائیلی زوال کی خوشخبری قریب آتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
دنیا کی صہیونی توسیعی منصوبے کی مدد سے کنارہ کشی واضح ہوگئی ہے۔
شیخ رائد صلاح نے ترکی کے تاریخی شہر استنبول سے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کا حملہ اسرائیل کو ہزار گنا مہنگا پڑے گا کیونکہ اس مرتبہ جب کبھی بھی مسجد اقصی کو منہدم کرنے کے کسی منصوبے پر عمل کیا گیا تو ساری امت سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔ ماضی کی طرح امت کو قبلہ اول کے دفاع کے روکا نہیں جا سکتا۔
شیخ صلاح نے مسئلہ فلسطین کے متعلق ترکی کے موقف کی تعریف کی اور کہا کہ عالم اسلام میں ترکی کا قائدانہ کردار واضح ہے۔ ترک نے ہمیشہ عرب اور اسلامی دنیا کا ساتھ دیا۔ شیخ رائد صلاح نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں ترک اوقاف کی القدس اور مسجد اقصی کی حمایت کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کے موقع پر ’’پی آئی سی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین