• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس طاقتور دشمن، ما بعد انقلاب مصرنے ہمارے ہاتھ باندھ دیے: اسرائیل

پیر 04-06-2012
in حماس
0
plf hamas_strong
0
SHARES
3
VIEWS

plf hamas_strong

اسرائیل کے سرکاری سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں کی جانب سے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کو "طاقتوردشمن” قراردیتے ہوئے

وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔ سیاسی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ انقلاب کے بعد مصر نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلیوں کےہاتھ باندھ دیے ہیں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کو کھل کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی طاقتور خفیہ ایجنسی "موساد” کے سابق چیف افراہیم لیفی نے صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی موجودہ حکومتی پالیسیوں کو اسرائیل کے لیے تباہ کن قراردیا۔ اخبارا یدیعوت احرونوت کے مطابق افراہیم لیوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھوحماس کی قوت کے سامنے جھک گئے ہیں۔ انہوں نے حماس سے نمٹنے کے بجائے ایک دور کے دشمن ایران پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرکے حماس کو مزید طاقت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ایک سوال کے مطابق صہیونی جنرل کا کہنا تھاکہ مصر میں گذشتہ برس برپا ہونے والے انقلاب کے بعد اسرائیلیوں کے لیے غزہ کی پٹی میں آپریشن مشکل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی سابق حکومت دو سال قبل ترکی کے امدادی جہاز پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بارے میں اسرائیل کے موقف کا دفاع کررہی تھی لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف اسرائیل کا دفاع ترک کردیا ہے بلکہ الٹا ترکی کےموقف کی حمایت شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس سال مزید ایک اور مرمرہ کو اسرائیلی فوج سے پٹوانے کا سوچ رہا ہے۔

موساد کے سابق چیف نے امریکی حکومت کی موجودہ پالیسیوں بالخصوص صدر براک اوباما کی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہ سابق امریکی صدر جارج بش مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بہتر راستے پر چل رہے تھے لیکن براک اوباما نے اسرائیلی قوم کو مایوس کیا ہے۔ جنرل ھلیوی نے ایران کے جوہری پروگرام سے طاقت کے ذریعے نہ نمٹنے کی امریکی صدر کی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.