• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مقالا جات

شہداء کی یاد میں شہیدہ وفا ادریس

اتوار 03-06-2012
in مقالا جات
0
plf wafa
0
SHARES
25
VIEWS

plf wafaشہادت طلب کاروائیوں کی بانی خاتون
پہلی فلسطینی خود کش بمبار خاتون جس نے ۱۵۰ اسرائیلیوں کو زخمی کر دیا وفا ادریس وہ پہلی شہیدہ خاتون ہے کہ جس نے فلسطین پر اسرائیل غاصبانہ قبضہ کے خلاف شہادت طلب کاروائیو ں کی بنیاد ڈالی

اور وہ پہلی شہیدہ خاتون ہے کہ جس نے ۲۸ سال کی عمر میں غاصب صیہونی فوجیوں پر پہلا خود کش حملہ کیا اور ۱۵۰ اسرائیلی فوجیوں کو شدید زخمی کر دیا،آپ عماری کے پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھیں۔

تعارف:وفا ادریس کے والدین پناہ گزین تھے اور وفا ادریس اسی پناہ گزین کیمپ میں ہی پیدا ہوئی ،یہ پناہ گزین کیمپ رملہ کے نزدیک واقع ہے یہ اس زمانہ کی بات ہے جب ’’یوم نکبہ‘‘ کے دنا سرائیلیوں کے ہاتھوں بے گھر ہو چکے تھے وہ 1975ء میں پیدا ہوئیں۔
آپ کے والد اس وقت وفات پا چکے تھے جبکہ وہ ۴ سالہ بچی تھیں وہ اس وقت جب پہلی انتفادہ تحریک شروع ہوئی (سنہ 1987ء)تو آپ کی عمر ۱۲ سال تھی۔وہ کرفیو کے دوران پناہ گزینوں کو کھانا تقسیم کرنے میں رضا کار کا کردار ادا کرتی تھیں او ر ساتھ ہی قیدیوں کے خاندانوں کی مدد گار کمیٹی کی ممبر بھی تھیں۔وفا دریس کی اس وقت شادی اپنے فرست کزن سے ہوئی جب وہ صرف ۱۶ سال کی تھیں اور جب اس نے عمر کی تئیس بہاریں دیکھی ہی تھیں کہ وپ پہلے بچے کی ماں بنی مگر آپریشن کے زریعے اس وجہ سے اسے بتایا گیا تھا کہ وہ مزید بچہ کی ماں نہیں بن سکے گی۔شاید یہی وجہ تھی کہ اس کے چچا زاد نے اسے طلاق دے دی اور وہ واپس ماں کے پاس چلی گئی تا کہ آئیندہ زندگی وہاں گزار سکے۔

وہاں وہ ماں ،بھائی اور ان کے 5بچوں کے ساتھ رہنے لگی تھی اسی دوران وہ فلسطینی سیکشن ریڈ کراس میں بطور رضا کار کام کرنے لگی اور ایک تربیت یافتہ نرس کے طور پر مشہور ہوئیں۔وہ ہر جمعہ کو بعد از جمعہ بحیثیت رضا کار نرس کے کام کرتی اور ساتھ ہی اسرائیلی فوجوں کے خلاف مظاہروں میں شرکت بھی کرنے لگیں۔فلسطینی اور لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کاروائی اسرائیلیوں کی ان کاروائیوں کے جواب میں کی جو انہوں نے پہلے انتفادہ کے خلاف کیں۔
وفا ادریس ریڈ کراس کے ساتھ کام کرنے والی ایک نرس تھیں جو خصوصیت کے ساتھ فلسطینی سائڈ پر کام کرتی تھیں،27جنوری 2002ء کو 28سالہ نرس ،جعفا روڈ پر اسرائیل کے اندر شاپنگ ڈسٹرکٹ میں ڈیٹو نیٹر بم کے زریعے خود کو اڑا دیا جس سے ایک اسرائیلی اسی جگہ پر ہلاک ہوا جبکہ 150دیگر زخمی ہوئے۔

ریڈ کراس سوسائٹی کے عہدیداران نے کہا کہ وفا ،اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں میں ہر اول دستے میں ہوتی تھیں اور فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجوں کے درمیان اکثر ٹکراؤ کے دوران بھی فرنٹ لائن پر ہوتی تھیں ۔وہ ایک غیور اور بے چین روح کی حامل مجاہدہ تھیں اسی وجہ سے وہ اپنی فدائی کاروائی سے دو ہفتے پہلے معمولی زخمی بھی ہوئی تھیں مگر ان زخموں نے ان کا حوصلہ کم کرنے کی بجائے بڑھا دیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.