• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

عالمی امدادی اداروں کے اہلکاروں کے وفد کی غزہ آمد

جمعرات 31-05-2012
in غزہ
0
plf gaza1
0
SHARES
0
VIEWS

plf gaza1

مختلف عرب اور اسلامی ممالک میں کام کرنے والے امدادی اداروں کا ایک وفد فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی میں پہنچا ہے۔ وفد میں اسلامی تعاون تنظیم” او آئی سی”،

 

برطانیہ میں قائم اسلامک ریلیف، عرب ڈاکٹر یونین اور کئی دوسرے ممالک کے امدادی اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل گیارہ رکنی وفد نے غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امدادی اداروں کے وفد کی غزہ آمد کے موقع پر سرکاری اور عوامی سطح پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جب لوگوں کو خبر ہوئی کہ عالمی اور اسلامی امدادی اداروں کا ایک وفد غزہ کی سرحد سے رفح بارڈر سےاندر داخل ہونے والا ہے تو اس خبر پر بڑی تعداد میں لوگ سرحد پر جمع ہوگئے۔بعد ازاں انہیں ایک عوامی قافلے کی شکل میں غزہ کی پٹی میں لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق امدادی قافلے کے وفد میں مصر میں ہنگامی ریلیف کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ابراہیم الزعفرانی اور اسلامی کانفرنس کے مدیر برائے امور حادثات رامی انشاصی شامل ہیں۔ بعد ازاں وفد نے غزہ میں فلسطینی وزات صحت کے ترجمان محمد عکاشہ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں اپنی آمد کی غرض وغایت بیان کی۔ اسلامی تعاون تنظیم کے عہدیدار نے کہا کہ انہیں غزہ کی پٹی میں ادویہ اور خوراک کی قلت پر گہرا دکھ ہے اور وہ دیگر اسلامی اور عرب امدادی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں ادویہ کے بحران کا مستقل حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ وفد ایک سروے کرکے واپس جائے گا جس کے بعد مشترکہ ریلیف قافلے غزہ کی پٹی میں روانہ کیے جائیں گے۔ اس موقع پر فلسطینی وزات صحت کے ترجمان نے وفد کی آمد پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کہ وفد غزہ کی محصورین کی مشکلات کا حقیقی ادراک کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.