• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پاکستان میں فلسطینی سفیر پر جاسوسی کا الزام، استعفے کے لیے مہم تیز

منگل 29-05-2012
in فلسطین
0
plf in_pakistan
0
SHARES
0
VIEWS

plf in_pakistan

پاکستان میں متعین فلسطینی اتھارٹی کے سفیر اور صدرمحمود عباس کی جماعت الفتح کے مرکزی رہ نما حازم ابو شنب پر سفارتی عملے کی جاسوسی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد سفارتی عملے نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین” کے مطابق سفیرحازم ابو شنب کےخلاف مسلسل شکایات کے بعد پاکستانی حکومت نے بھی حازم کے بیرون ملک دوروں اور ان کے خطوط کا ریکارڈ طلب کرکے اس تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فلسطینی سفیرکو اپنے ماتحت عملے کی طرف سے ماضی میں بھی شکایات کا سامنا رہا ہے تاہم اب سفارتی عملے نے پاکستان اور فلسطین دونوں حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابو شنب کی غیر سفارتی سرگرمیوں اور غیر ذمہ دارانہ نقل وحرکت اور رابطوں کی تحقیقات کریں۔

"پی آئی سی” کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی سفارت خانے کے ایک سینیئر عہدیدار نے حازم ابو شنب کےخلاف استعفے کی مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے اپنی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سفیر کے غیر ملکی طویل دوروں، سفارت خانے سے غیر حاضری اور اپنی خدمات کو مبالغہ آرائی کی حد تک پیش کرنے سمیت کئی دیگر شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔ شکایت کندہ سفارت کارکا کہنا ہے کہ حازم ابو شنب گذشتہ کچھ عرصے سے غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ انہوں نے سفارت خانے کے ساتھ مذاق بنا رکھا تھا۔ وہ کئی کئی ماہ تک بغیر کسی اطلاع کے غائب رہتے اور کسی بھی تقریب میں اپنی سفارتی خدمات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر کی بے دخلی کے لیے سفارتی عملے نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک ” پر بھی ایک مہم شروع کی ہے، جسے” ہاں ابو شنب کو بے دخل کیاجائے” کا عنوان دیا گیا ہے۔ سفارتی عملے کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے خارجہ امور کے وزیر ریاض المالکی تک باضابطہ طورپر اپنی شکایت پہنچا دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاض المالکی کو حازم ابو شنب کی سرگرمیوں کی تحریری ثبوت بھی فراہم کردیے ہیں۔ ان دستاویز ثبوت میں وہ شواہد بھی شامل ہیں جو حازم کے سفارتی عملے کی جاسوسی کے حوالے سے جمع کیے گئے ہیں، کیونکہ ایسے کئی شواہدموجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حازم اپنے ہی سفارت کاروں کی جاسوسی کرتے رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ کو فراہم کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سفیر موصوف کئی کئی ماہ تک بغیر کسی اطلاع کے پاکستان میں سفارت خانے سے غیرحاضر رہتے ہیں، جس کے بعد سفارتی امور تعطل کا شکار ہیں۔ کئی اہم خطوط جن کے جواب دینا فوری اور لازمی ہوتا ہے سفیر کی عدم موجودگی کے باعث ان کے جواب نہیں دیے جاسکتے۔ اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کو بھی فلسطینی سفیر سے شکایات ہیں، کیونکہ پاکستان میں مقامی سطح پرہونے والی کئی تقریبات میں سفیر کو جب بھی مدعو کیا گیا تو وہ غیر حاضر پائے گئے ہیں۔ رام اللہ حکومت کو فراہم کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں متعین سفیر حازم ابو شنب اپنی خدمات کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کرنے کے فن کے ماہر ہیں۔ وہ خیالی اور فرضی طریقوں سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ پاکستان جیسے فلسطین دوست ملک میں فلسطینیوں کے حقوق کا مقدمہ لڑ رہے ہیں حالانکہ انہیں پاکستان میں دیکھا بھی کم ہی گیا ہے۔ حازم ابو شنب کے ہوتے ہوئے پاکستان میں مسئلہ فلسطین کو وہ پذیرائی بھی نہیں مل سکی ہے جو کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہونی چاہیے تھی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.