• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کی ناکہ بندی پر عالمی ادارہ صحت کی اسرائیل کے خلاف قرارداد

اتوار 27-05-2012
in فلسطین
0
plf who_adopts
0
SHARES
0
VIEWS

plf who_adopts

صحت کی عالمی تنظیم نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیل کی گذشتہ چھ سال سے مسلط معاشی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے محصورین غزہ کےخلاف عائد تمام پابندیاں فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا ایک اہم اجلاس ہفتے کو مصری دارالحکومت قاہرہ میں ادارے کے ذیلی دفترمیں ہوا، جس میں مقبوضہ عرب علاقوں اور اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں صحت کی صورت حال پرغور کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے اجلاس میں شریک اکثریتی اراکین نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کےخلاف ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کی۔ قرار داد کے حق میں پینسٹھ ممالک نے ووٹ دیا، چھ ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، اڑتالیس ممالک نے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں جبکہ 72 ممالک کے مندوبین اجلاس سے غیرحاضر تھے۔

مذمتی قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر گذشتہ چھ سال سے نافذ اقتصادی اور معاشی پابندیوں کو اٹھانے کا فوری اعلان کرے۔ محصور شہرمیں غذا، اودیہ اور دیگرضروری اشیاء کی فوری فراہمی کے لیے تمام بحری اور بری راستے کھول دے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں صحت کی صورت حال دیگر عرب علاقوں کی نسبت زیادہ خطرناک ہے جہاں نہ تو فلسطینیوں کے پاس ادویات ہیں اور نہ ہی علاج کے لیے کوئی دیگر سہولت ہے۔ جبکہ اسرائیلی حکومت تمام مسائل کا علم ہونے کے باوجود غزہ کی پٹی می معاشی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔ قرار داد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وغزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مریضوں کو دوسرے شہروں اور بیرون ملک علاج کے جانے کی اجازت فراہم کرے۔ غزہ کے شہریوں کو مغربی کنارے میں داخلے کا موقع دے اورغزہ اور دیگر شہروں کے درمیان ایمبو لینس سروسز کو بحال کرے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی دنیا کا سب سے گنجان آباد شہر ہے لیکن گذشتہ چھ سال سے یہ شہر کم نصیب صہیونی مظالم کا شکار ہے۔ اسرائیل نے شہر میں اپنی مخالف تنظیم حماس کی حکومت کی آڑ میں شہر کی ڈیڑ ملین آبادی کو ایک کھلی جیل میں بند کرکے رکھ دیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.