اسلامی اورعرب ممالک سے ادویہ کی بھاری مقدار لے کر ایک امدادی قافلہ اتوار کو فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی میں پہنچ گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی امدادی قافلے”القدس کی طرف سفر” کے نام سے یہ امدادی قافلہ مصر کے راستے اتوار کو رفح بارڈر سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ قافلے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کےہمراہ مختلف اسلامی اور عرب ممالک کے 67 انسانی حقوق کے رضاکار غزہ پہنچے ہیں۔ قافلے میں انیس عرب اور اسلامی ممالک کے شہریوں نے حصہ لیا ہے۔ جن میں سینیگال، مصر، الجزائر، تیونس، سوڈان، اردن، لبنان، یمن، سعودی عرب، عراق، ملائشیا، ترکی اور گینیا شامل ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین