اسرائیلی ذرائع میں شائع ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل میں متعلقہ حکام کی غفلت اور اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے کے سبب ہر سال 400 تا 500 افراد خود کشی کر رہے ہیں۔
کثیر الاشاعت عبرانی روزنامے یدیعوت احرونوت میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
روزنامے نے خودکشیوں کی رجحان پر نظر رکھنے میں سرگرم تنظیم ’’زندگی کے لیے‘‘ کے حوالے سے بتایا ’’اکثر لوگوں کو اس بات سے آگاہی نہیں کہ اسرائیل میں سالانہ چار سو سے پانچ سو افراد خود اپنے ہاتھوں موت کو گلے لگا رہے ہیں‘‘
تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت خود کشی کرنے والے افراد کی تعداد نہ چھپائے تو اس تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ حکام اس ضمن میں مختلف جگہوں پر اشتہارات میں حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہوتے ہیں جس کا مقصد صہیونی معاشرے میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان کی پردہ پوشی کرنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر خودکشی کرنے والے اسرائیل کے مایوس کن حالات کے خلاف ایک خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات چھپانے کی کوششوں کی مذمت کی گئی اور اس رجحان کے سدباب کا مطالبہ کیا گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین