• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ترکی کا اسرائیل پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

جمعہ 18-05-2012
in فلسطین
0
plf turkey2
0
SHARES
0
VIEWS

plf turkey2

ترکی کی مسلح افواج نے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے جزیرہ قبرص کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حال ہی میں قبرص میں تیل کی تنصیبات اور کنوؤں پر پروازیں کی ہیں۔ اس دوران ترک فوج کی فضائیہ کے طیاروں کے حرکت میں آنے کے بعد صہیونی طیارے واپس چلے گئے۔ ترک فوج کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ پیر کے روز مبینہ طورپراسرائیل کے ایک جنگی جہاز نے شمالی قبرص میں پانچ مرتبہ ترکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ جس کے بعد ترک فضائیہ نے اپنے طیارے فضاء میں بلند کیے تو وہ طیارہ اسرائیل کی طرف واپس چلا گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلے ترک فضائیہ کو معلوم نہیں ہو پایا کہ آیا یہ طیارہ فوجی ہے یا سول یا اسرائیل یا کسی دوسرے ملک کا ہے تاہم جب ترکی کے دو ایف سولہ جنگی جہازوں نے اس کا تعاقب کیا تو وہ اسرائیل کی جانب فرار میں کامیاب ہوگیا۔
ادھر ترک وزارت خارجہ نے اسرائیل کے رجسٹری آفس میں تعینات قائم مقام سفیر کو دفتر میں طلب کر کے فضائی حدود کی خلاف ورزی پرسخت احتجاج کیا ہے۔ ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے اسرائیل کے لیے سفارت کاری کے فرائض انجام دینے والے ایک یورپی ملک کے سفیر سے کہا کہ وہ اسرائیل کے جنگی طیاروں کی ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی وضاحت کریں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.