اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے ترجمان عزت رشق نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال بارے امریکی وزارت خارجہ کی ویکٹوریا نولنڈ کے موقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
ان کے قول ’’میرے پاس اس بارے میں کچھ کہنے کو نہیں‘‘ کو اسرائیل کی طرفداری قرار دیا۔ اتوار کے روز معروف سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ پر اپنے پیج پر پوسٹ تحریر میں عزت رشق نے 27 روز سے جاری فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کے متعلق امریکی وزارت خارجہ کے بیان کو محض اسرائیل کی بلاوجہ حمایت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سترہ اپریل سے سیکڑوں فلسطینی اسیران نے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کر رھی ہے۔ اسیران کے مطالبات میں سرفہرست انتظامی حراست اور شالیط قانون کا خاتمہ ہے۔ اس قانون کے تحت اسیران کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات سے روکے رکھا جاتا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین