انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب شمعون پیرز سےٹیلیفون کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور دل کی کامیاب سرجری کے بعد صحت یاب ہونے پرمبارک دی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام اسرائیلی صدر شمعون پیرز سے ٹیلیفون پرتبادلہ خیال کیا۔ اس دوران صدر عباس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کی سرجری کے بعد صحت یابی پر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ 83 سالہ شمعون پیریز کو گذشتہ جمعہ کو”تل الربیع”(تل ابیب کے ایک سرکاری اسپتال میں کینیڈا سے واپسی کے فوری بعد منتقل کیاگیا تھا۔ ان کے جگرمیں اچانک تکلیف ہوئی تھی جس پران کے جگرکی سرجری کی گئی تھی۔ صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی صدر کے ساتھ ٹیلیفون پربات چیت ایک ایسے وقت میں کی ہے جب اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتال کے باعث کئی اسیران کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ صدر محمود عباس نے اپنے ان آزادی کے ہیروز کی صحت یابی کے بارے میں کوئی رابطہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین