فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے ’’یوم نکبہ‘‘ (فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی مصیبت کا دن
)کے عنوان سے بعد نماز جمعہ میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور دنیا بھر کے عالمی اداروں اور غیرت مند حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو ان کے وطن واپس جانے کا حق دلوایا جائے ۔احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں ر ڈھائے جانے والے ۶۴ سالہ مظالم کے خلاف نعرے اور اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی گئی تھی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’فلسطین پورا فلسطینیوں کے لئے‘‘،فلسطین فلسطینیوں کا وطن،مردہ باد امریکہ،اسرائیل نا منظور،فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی سمیت عالمی برادری کی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت کے خلاف نعرے آویزاں تھے۔
،فلسطینیوں کے لئے،نہ کہ ان یہودیوں کے لئے جن کو برطانوی سامراج اور فرانس نے دوسرے ممالک سے ہجرت کروا کر فلسطین میں لا بسایا تھا ،انہوں نے کہا کہ فلسطینی نہر سے بحر تک فلسطینیوں کا ہے اور کسی کو اس کے گھر سے نکالے جانے سے اس کا گھر ختم نہیں ہوتا ،فلسطین آج بھی فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین واپسی ان کا قانونی،اخلاقی،سیاسی،اور سماجی حق ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ،اسرائیل نا منظور اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرو کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر عالمی استعمار امریکہ،برطانیہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش

