• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

عالمی سرمایہ کاروں کو غزہ داخلے سے روکنے پر مصر سے جواب طلبی

بدھ 09-05-2012
in غزہ
0
plf gaza_entry
0
SHARES
1
VIEWS

plf gaza_entryفلسطین کے شہرغزہ کی پٹی میں منعقد ہونے والی عالمی سرمایہ کار کانفرنس نے مصری حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اسباب کے بارے میں آگاہ کرے جن کے تحت تین روز قبل دنیا کے سولہ ملکوں سے غزہ آنے والے دو سو عالمی سرمایہ کاروں کو اسماعیلیہ میں حراست میں لیا گیا تھا۔

غزہ کی پٹی میں منعقد ہونے والی دوروزہ "فلسطین میں سرمایہ کاری” کانفرنس میں مغربی کنارے اور فلسطین کے دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے اس کا اہتمام کیا تھا، جس میں شرکت کے لیے دنیا کے کئی ممالک کے تاجروں کو مدعو کیا گیا تھا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین سرمایہ کاری کانفرنس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں مصری حکومت کی طرف سے عالمی تاجروں کو روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکومت یہ واضح کرے کہ آیا اس نے کن اسباب اور وجوہات کی بنا پرعالمی تاجروں کے وفد کو روکا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں سرمایہ کار کانفرنس محض اس وجہ سے دو دن کے لیے موخر کی تاکہ مصر میں روکے گئے سرمایہ کاروں کے لیے شرکت کا انتظار کیا جا سکے، لیکن مصری حکومت نے بغیر کسی سبب کے عالمی تاجروں کے وفود کو غزہ آنے سے روک کر فلسطینی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

خیال رہے کہ مصری حکومت نے حال ہی میں سولہ اسلامی اورغیرمسلم ممالک کی طرف سے آنے والے عالمی تاجروں کے وفود کو غزہ کی پٹی میں داخلے سے روک دیا تھا۔ یہ وفود غزہ کی پٹی میں منعقد ہونے والی ایک عالمی سرمایہ کارکانفرنس میں شرکت کے لیے آ رہے تھے جس کا مقصد فلسطینی شہروں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع کا اندازہ لگانا اور اس سلسلےمیں عالمی برادری کا تعاون حاصل کرنا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.